عورت ہوں پارسل نہیں کہ کوئی مجھے پک کرے، عالیہ بھٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں، انہوں نے ان اطلاعات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ رنبیر کپور انہیں گھر واپس لانے برطانیہ جائیں گے۔ عالیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایک خاتون ہیں کوئی پارسل نہیں کہ انہیں پک کیا جائے۔ایک انسٹاگرام پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ کے حاملہ ہونے کے بعد سے ان کے شوٹس موخر کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ عالیہ نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان پیر کو کیا تھا۔ اس پوسٹ میں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ رنبیر اپنی اہلیہ کو گھر واپس لانے کے لیے برطانیہ جائیں گے۔دریں اثنا ایک بھارتی اخبار کے مطابق عالیہ اپنی شوٹس سے واپسی کے بعد آرام کریں گی اور انہوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اپنے حاملہ ہونے کے دوران اپنے فلمی کمٹمنٹ کو متاثر نہیں ہونے دیں گی۔اخبار کے مطابق فلم ہرٹ آف اسٹون، روکی اور رانی کی پریم کہانی کو وہ جولائی کے اواخر تک مکمل کروالیں گی۔