کترینہ کیف کی نئی فلم ’’فون بھوت‘‘ 7 اکتوبر کو ریلیز ہوگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) کترینہ کیف، ایشان کھتر اور سدھانتھ چترویدی کی ہارر کامیڈی فلم ’’فون بھوت‘‘ رواں برس 7 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔گزشتہ روز فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا، فلمسازوں نے بتایا کہ فلم اکتوبر کی 7 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ریلیز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔کترینہ کیف نے 20 جولائی 2020 کو اپنے فیس بک پیج پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ساتھی اداکاروں کے ساتھ فلم کی عکسبندی سے قبل دیکھا جاسکتا ہے۔فون بھوت کے ہدایتکار گرمیت سنگھ جبکہ رائٹر جسوندر سنگھ بھٹ اور روی شنکرن ہیں۔