دھوکہ دینے پر مجھے گرل فرینڈ نے طمانچہ رسید کیاتھا‘گلوکار میکا سنگھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے دھوکہ دینے پر گرل فرینڈ کے ہاتھوں تھپڑ کھانے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میکا سنگھ نے ریئلٹی شو کے دوران بتایا کہ ماضی میں ان کی ایک گرل فرینڈ نے دھوکہ دینے پر انہیں گھر میں داخل ہوکر طمانچہ رسید کیا تھا جس کے بعد سے وہ وفادار بن گئے۔
گلوکار نے اعتراف کیا کہ لڑکیوں سے فون پر بات کرتے ہوئے گرل فرینڈ نے پکڑ لیا تھا جس پر اس نے تھپڑ مارا، میں نے لڑکیوں کا نمبر راجیش اور راکیش جیسے مردوں کے نام سے سیو کیا ہوا تھا، ایک مداح کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر بھی جایا کرتا تھا۔

میکا نے کہا کہ انہیں ایک لڑکی بہت پسند تھی جس سے شادی کرنے اور بچوں کے نام تک سوچ لیے تھے، میں اس زمانے میں لڑکیوں سے بہت دھوکے بازی کرتا تھا لیکن تھپڑ کھانے کے بعد میری زندگی میں سدھار آگئی اور اندازہ ہوا کہ گرل فرینڈ کیا ہوتی ہے، بعد میں مجھے محبت کی اصل حقیقت کا بھی پتہ چلا۔


PostAComments